خصوصی رپورٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری: رپورٹ

اسلام آباد 07 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فوج علاقے کے عوام میں خوف و دہشت پھیلانے کے لیے ظالمانہ کارروائیاں کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مظالم کی وجہ سے مقبوضہ جموںوکشمیر اس کے باشندوں کے لیے ایک جہنم بن چکا ہے کیونکہ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے معصوم اور نہتے کشمیریوں کے خلاف مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیاگیا کہ مقبوضہ علاقے میں قتل و غارت، چھاپے، نظربندیاں، تشدد اور املاک کو تباہ کرنا ایک معمول بن چکا ہے اورصرف اکتوبر کے مہینے میں 22 کشمیری بھارتی گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ جنوری 1989 سے اب تک بھارتی فوجی 95ہزار 897 کشمیریوں کو شہید کر چکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اورمقبوضہ جموںوکشمیر میں مودی کی بربریت کی حالیہ انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی مظالم سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید مضبوط ہو گی۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں فسطائی بھارتی حکومت کی نسل کشی کی پالیسی کو روکنے کی ضرورت ہے اور مودی کو مقبوضہ علاقے میں لوگوں کے خلاف جرائم پر جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button