بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، رپورٹ
ٓٓٓاسلام آباد: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، قابض بھارتی فورسز علاقے کے باشندوں میں خوف وہراس پھیلانے کے لیے انتہائی وحشیانہ کارروائیاں کر رہی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت مقبوضہ جموںوکشمیر میں آزادی کی آوازوں کو دبانے کے لیے انتہائی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ، بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکار وںاور بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ، سٹیٹ انویسٹی گیش ایجنسی نے پورے مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں اور بے گناہ شہریوںکی پکڑ دھکڑ کے ذریعے لوگوںکا جینا حرام کر رکھا ہے، علاقے میں بڑے پیمانے پر جاری بھارتی جبر و استبداد نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔
رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ قتل و غارت، چھاپے، بلا جواز گرفتاریاں ، تشدد اور املاک کی تباہی معمول بن چکا ہے ، بھارتی فوجیوں نے رواں برس اب تک 86 کشمیریوںکو شہید کیا ہے جبکہ جنوری 1989 سے اب تک 96ہزار 3سو 73 کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیاکہ مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کے بعد کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر لیے ہیں، جو کوئی بھارتی جبر کے خلاف آواز اٹھاٹا ہے اسے فوری طور پر کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کے تحت سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جاری بھارتی جرائم کا نوٹس کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارتی حکومت پر دباﺅ ڈالے۔