متفرقات
درگاہ حضرت بل کے امام مولانا فاروقی سرینگر میں انتقال کر گئے
سرینگر
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تاریخی درگاہ حضرت بل کے امام مولانا سعید احمد فاروقی پیر کو مختصر علالت کے بعد سرینگر میں انتقال کر گئے ہیں۔ مولانا سعید احمد فاروقی نے درگاہ حضرت بل میں دو دہائیوں سے زائد عرصے تک امامت کے فرائض انجام دئے ۔ مختصر علالت کے بعد ان کا انتقال پیر کی دوپہر درگاہ حضرت بل میں واقع اپنی رہائش گاہ میں ہوا۔مرحوم کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ ان کی نماز جنازہ عشا کی نماز کے بعد درگاہ حضرت بل کے سبزہ زار میں ادا کی گئی۔