مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی پیراملٹری اہلکار فرار ہوکربہار میں اپنے گھر پہنچ گیا

سرینگر10ستمبر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس کاایک اہلکار اپنی ڈیوٹی سے فرار ہو کر ریاست بہار میں اپنے گھر پہنچ گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق امیت پاسوان نامی بی ایس ایف اہلکار جموں خطے میں ضلع پونچھ کے علاقے بالاکوٹ میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک پوسٹ پر تعینات تھا۔وہ جمعہ کے روز سے لاپتہ تھا ۔ اسکی گمشدگی کی رپورٹ پولیس چوکی بالاکوٹ میں درج کرائی گئی تھی۔
ایک پولیس افسرنے بتایا کہ لاپتہ اہلکار کو کو آج (اتوار) صبح بہار میں اپنے گھر میں پایا گیا۔ بی ایس ایف نے بغیر کسی اجازت یا چھٹی کی باقاعدہ درخواست کے پوسٹ چھوٹے پر اہلکار کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button