مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام میں آتشزدگی کے واقعے میں امام بارگاہ جل کر خاکستر

badgam imambarah

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بڈگام کے علاقے ہانجک میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں امام بارگاہ جل کر خاکسترہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ آگ ہفتے کی رات دیر گئے نمودارہوئی اور اتوار کی صبح تک جاری رہی جس سے پوری عمارت جل کر خاکسترہوگئی۔فائر فائٹرز اور مقامی لوگوں کی بھرپور کوششوں کے باوجود امام بارگاہ راکھ اور ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button