بھارت
تریپورہ میں ہندو انتہاپسندوں کا بنگلہ دیشی اسٹنٹ ہائی کمیشن پر حملہ
ہائی کمیشن کی عمارت میں گھس کر سفارتی عملے کو نشانہ بنایاگیا
اگرتلہ:
بھارتی ریاست تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں ہندو انتہاپسندوں نے بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن پر حملہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو انتہاپسندوں کے ایک گروپ نے اگرتلہ میں بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن پر حملہ کیا۔ ہندو انتہاپسند وں نے ہائی کمیشن میں داخل ہو کر سفارتی عملے اور املاک کو نشانہ بنایا۔
بنگلہ دیش کی حکومت نے اگرتلہ میں اپنے اسٹنٹ ہائی کمیشن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت پراس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے ہائی کمیشن