بھارت

اسد الدین اویسی کی ہجوم کے تشدد میں ایک مسلمان کے قتل پر یوپی حکومت پر کڑی تنقید

نئی دلی :آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مرادآباد میں گائے ذبح کرنے کے الزام میں ایک مسلم محمد شاہد قریشی کووحشیانہ تشدد کانشانہ بنا کرقتل کرنے پر اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسد الدین اویسی نے ایک بیان میں کہاکہ بھارت میں کسی شخص کا قتل اب بھی ایک جرم ہے، چاہے وہ شخص مسلمان ہی کیوں نہ ہو اور اتر پردیش اب بھی بھارت کا حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس قانون نافذ کرنے کی بجائے "گائورکھشکوں "کے طور پر کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ 31دسمبر کو پیش آیاتھا جب ایک ہجوم نے گائے ذبح کرنے کے الزام میں شاہد قریشی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیاتھا۔ واقعے کی سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں شاہد کو خون میں لت پت شدید زخمی حالت میں سڑک پر پڑے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔اسد الدین اویسی نے کہاکہ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی بجائے مقتول کے دوست کو گائے ذبح کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button