بھارت

کرناٹک : ہندوتوا تنظیم کی طرف سے ہتھیاروں کی تربیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

باگل کوٹ :بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع باگل کوٹ میں ہتھیاروں کے استعمال کے پانچ روزہ تربیتی کیمپ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہندوتوا تنظیم سری رام سینے کیخلاف پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 25سے 29دسمبر کے دوران تودل باگی گائوں میں سری رام سینے کے اس تربیتی کیمپ میں بندوقوں کے استعمال کی تربیت دی گئی تھی۔باگل کوٹ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امرناتھ ریڈی نے ہندوتوا تنظیم کے خلاف تفتیش کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس تربیتی کیمپ میں ہتھیاروں کے استعمال سمیت غیر قانونی سرگرمیوں کی تفتیش کررہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button