انسانی حقوق

سرینگر سینٹرل جیل میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے سرینگرسینٹرل جیل میں چھاپے کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے۔اس واقعے کے خلاف جیل کے قیدیوں اور عام کشمیریوں میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کے اہلکاروں نے جان بوجھ کرقرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق فوجی اہلکاروں نے جیل کی بیرکوں میں قرآن پاک کو زمین پر پھینک دیا ۔ انہوں نے اس اقدام کو بھارتی قابض افواج کی جانب سے دانستہ طورپر مسلمانوںکو اشتعال دلانے کی کوشش قراردیا۔قیدیوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے فوجی اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکاروں کے اس اقدام سے ان کے مذہبی جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں ۔انسانی حقوق کے گروپوں اور علمائے کرام نے مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی منفرد شناخت اور مذہبی عقائد کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کے اس دانستہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں، سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اوراس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button