جائیداد ضبط

مقبوضہ کشمیر :شوپیاں میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو انکی جائیدادوں سے بے دخل کرنے اور انکی سیاسی آواز کو کالے قوانین کے تحت دبانے کی اپنی پالیسی جاری رکھتے ہوئے ضلع شوپیاں میں ایک اور آزاد ی پسند کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے زینہ پورہ میں کے رہائشی عدنان شفیع ڈارکی جھوٹے الزامات کے تحت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت جائیداد ضبط کر لی ہے ۔قابض انتظامیہ نے آزاد ی پسند کشمیری کی جائیداد زینہ پورہ پولیس اسٹیشن میں اسکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے ضبط کی ہے ۔ اگست 2019 میں مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعدسے کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کی مہم مزید تیز ہو گئی ہے جس کا واحد مقصد مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑ کر جموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button