بھارت: سیمینار کے مقررین کا ملک میں صحافت کی آزادی ، صحافتی اقدار برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور
نئی دہلی: بھارت میں سرکردہ صحافیوں نے ایک سیمینار سے خطاب میں ملک میں صحافت کی آزادی کے تحفظ اور صحافتی اقدار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی میں ”کوگیٹو میڈیا فاو¿نڈیشن (Cogito Media Foundation)کے زیر اہتمام ”انڈین میڈیا اور الیکشن کوریج“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کی صدارت پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لہری نے کی۔
سرکردہ صحافیوں نے انتخابی کوریج کے دوران درپیش چیلنجز سے شرکاءکو آگاہ کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
سیمینار کے دوران کوگیٹو میڈیا فاو¿نڈیشن کے قیام کے مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیاکہ یہ ایک قومی سطح کی تنظیم ہے جو متبادل میڈیا پلیٹ فارمز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کررہی ہے۔
سیمینار کے معزز مقررین میں ایشیا ٹائمز کے چیف ایڈیٹر اشرف علی باسطوی، نیوز کلک کے کنسلٹنگ ایڈیٹر بھاشا سنگھ، دی کوئنٹ کے پولیٹیکل ایڈیٹر آدتیہ مینن، سینئر صحافی پرشانت ٹنڈن، ایم ایکس نیوز کے ایڈیٹر شکیل احمد ، نوز نیٹ ورک کے بانی ایڈیٹر علی جاوید اور دیگر شامل تھے۔
ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے افتتاحی خطاب کیا اور ایشیا ٹائمز کے بانی ایڈیٹر اشرف علی بستوی نے شکریہ کی تجویز پیش کی۔ پروگرام کی نظامت انصاف ٹائمز کے چیف ایڈیٹر سیف الرحمان نے کی۔
ملت ٹائمز کے شمس تبریز قاسمی نے چیلنجوں کے مقابلہ میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا”کوگیٹو میڈیا فاو¿نڈیشن معاشرے میں تنقیدی آوازیںسننے اور ان کی قدر کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
ایشیا ٹائمز کے اشرف علی باسطوی نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اکٹھے ہوں اور مشترکہ کوششوں کے ساتھ آزادی صحافت کی وکالت کریں ۔