مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ : ادارہ” فلاح الدارین“ کے خلاف مقدمہ درج

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے میں مقامی مسلم ادارے” فلاح الدارین“ کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے کئی مرتبہ فلاح الدارین پر چھاپہ مارا ،اس سے وابستہ افراد سے پوچھ گچھ کی اور انہیں سخت ہراساںکیا۔بھارتی پولیس نے اب ادارے کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا کہ فلاح الدارین کے خلاف بھارتی پولیس کی کارروائی مقبوضہ علاقے کے مسلم اداروں کو ڈرانے دھماکے کی منظم بھارتی کوششوں کا حصہ ہے







