پاکستان

حکومت پاکستان کا سرکاری ٹوئٹراکائونٹ بھارت میں بلاک کردیاگیا

نئی دلی 30 مارچ(کے ایم ایس)
حکومت پاکستان کا سرکاری ٹوئٹر اکائونٹ بھارت میں بلاک کردیاگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جب بھارت میں کوئی بھی حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکائونٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر تا ہے تو اسے بتایا جاتا ہے کہ قانونی تقاضے کی وجہ سے یہ ٹوئٹر اکائونٹس بھارت میں معطل ہے ۔ گزشتہ چھ ماہ میں یہ دوسرا موقع ہے جب بھارت میں حکومت پاکستان کے سرکاری ٹوئٹراکائونٹ کو بلاک کیاگیا ہے۔ گزشتہ سال سال یکم اکتوبر کو بھی حکومت پاکستان کے سرکاری ٹوئٹر اکانٹ تک رسائی بلاک کر دی گئی تھی۔تاہم، بھارتی حکام کی جانب سے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے خلاف کارروائی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔حکومت پاکستان کا سرکاری ٹوئٹر اکائونٹ@GovtofPakistanامریکہ اور کینیڈا جیسے ممالک میں فعال ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button