پاکستان

بی جے پی کی فسطائی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی جہنم میں تبدیل کر دیا ہے، مشعال ملک

mushal malikاسلام آباد22 ستمبر (کے ایم ایس)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی فسطائی بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کو ایک جہنم میں تبدیل کر دیا ہے جس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔
مشعا ل ملک نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر ایک بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ، تمام سرکردہ آزادی پسند رہنماوں کو نظربند کیاگیا ہے اور اختلاف رائے کو خاموش کرانے کے لیے تمام وحشیانہ حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں ہر گھر ایک جیل بن گیا ہے اور قابض بھارتی فورسز نے نہتے لوگوں کو دبانے کے لیے انسانیت کے تمام اصولوں کی دھجیاں اڑا کے رکھ دی ہیں۔ مشعال حسین ملک نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ محکوم کشمیریوں کی تکالیف اور مشکلات کو کم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ افسوسناک ہے کہ عالمی طاقتوں نے بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی اپنا رکھی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔اس موقع پر امن و ثقافت تنظیم کی سیکرٹری جنرل سبین حسین ملک نے کہا کہ کشمیری بھارت کے وحشیانہ قبضے کے تحت بے انتہا ظلم و ستم کا شکار ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button