مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: ہریانہ میں مسلمان میتیں گھروں میں دفن کرنے پر مجبور

چندی گڑھ:بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست ہریانہ میں مسلمان قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے میتیں اپنے گھروں میں دفن کرنے پر مجبور ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع چرخی دادری کے علاقے گڈانہ میں 50سے زائد مسلمان خاندانوں کو قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے اورعلاقے کے لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی حل نہ نکالا گیا تو وہ اپنی میتوں کے ساتھ حکام کے دروازوں پر احتجاج کریں گے۔ ایک رہائشی نے بتایاکہ ہم اپنے مردوں کو اپنے صحن میں دفنانا جاری نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے کہاکہ قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے ہم قبروں کے درمیان رہنے پر مجبورہیں۔ بہت سے رہائشیوں نے اپنے پیاروں کی قبروں میں گھرے رہنے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ غیر فطری محسوس ہوتا ہے،ہم قبروں کے درمیان رہ رہے ہیں اور یہ بہت پریشان کن ہے۔گوڈانہ میں مسلم کمیونٹی خود کو الگ تھلگ اوراجنبی محسوس کر رہی ہے کیونکہ حکام مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایک شخص نے بتایاکہ ہم خالی وعدوں سے تھک چکے ہیں۔ ہمارا مطالبہ سادہ ہے – ہمارے مرنے والوں کے آرام کے لیے ایک باوقار جگہ فراہم کی جائے۔ ایک دیہاتی نے بتایاکہ اسے اپنے بزرگ رشتہ دار کو دفنانے کے لیے تین دن انتظار کرناپڑا کیونکہ تدفین کی جگہ دستیاب نہیں تھی۔گوڈانہ کا بحران وقار اور انسانی حقوق کے وسیع تر مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔ کمیونٹی مستقل حل کے اپنے مطالبے پر متحد ہے۔ ایک اور رہائشی نے کہاکہ ہماری لڑائی انصاف اور گڈانہ کے لوگوں کے بنیادی حقوق کے احترام کے لیے ہے۔مقامی حکام اور وزرا ء سے متعدد اپیلوں کے باوجود قبرستان کے لئے جگہ فراہم کرنے کی کمیونٹی کی درخواست پر توجہ نہیں دی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button