مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، حریت رہنما

NEW DELHI INDIA AUGUST 5 Members of various Left parties and their supporters protest against t
سرینگر 17 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماوں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین عبدالاحد پرہ، یونائیٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم، جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین مولانا مصعب ندوی، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم کے معیب احمد، جموں و کشمیر پیپلز ریزسٹنس پارٹی کے چیئرمین امتیاز احمد، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین پروفیسر زبیری، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے چیئرمین جمیل احمد اور جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے چیئرمین اسرار احمد نے اپنے بیانات میں جدوجہد آزادی مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کے کشمیریوںکے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوںکے حوصلے بلند ہیں اور وہ بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجد جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت قتل، گرفتاریوں اورجبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں سے مقبوضہ جموںوکشمیرکے لوگوں کے جذبہ آزادی کوہرگز شکست نہیں دے سکتا۔ حریت رہنماوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیں۔ انہوںنے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے کشمیر کے حوالے سے حالیہ بیان کو سراہتے ہوئے

کہا کہ اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button