بھارت

بھارت : اڑیسہ میں ہندوانتہاپسندوں کا مسیحی خواتین پر حملہ

بھونیشور:بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں ہندوانتہا پسندوںکے ایک ہجوم نے دو عیسائی خواتین کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایاجس کی ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس واقعے نے شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ مشتعل ہجوم نے خواتین کو ہندوتوا کے نعرے لگانے پر مجبور کیا اور ایک خاتون کے چہرے پر کیک لگا دیا۔حزب اختلاف کے رہنمائوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔خواتین کو ایک ہندو شخص کو عیسائی بنانے کی کوشش کے مضحکہ خیز الزام پر ذلت آمیز تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اس واقعے سے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشددکی عکاسی ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button