جموں

این آئی اے کی عدالت نے معمر کشمیری کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

جموں 31مئی(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے خصوصی جج اشونی شرما نے ضلع اسلام آباد کے رہائشی ایک معمر کشمیری محمد شریف شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔
این آئی اے کے جج اشونی شرما نے دعویٰ کیا کہ درخواست گزار جرم میں ملوث ہے۔بھارتی تحقیقاتی ادارے کے مطابق محمد شریف شاہ جموں کے ایک سرکردہ رہنما، سماجی کارکن اور سابق وزیر جتندر سنگھ عرف بابو سنگھ کو جموں میں آزادی پسند کی سرگرمیوں کے لیے نقدرقم دینے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔جج نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ کیس کی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے اور اگر درخواست گزار کو ضمانت دی گئی توتحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں لہذا ضمانت کی درخواست کو مسترد کریا جاتا ہے۔قانونی ماہرین نے ایک جھوٹے اور من گھڑت الزام میںمعمر کشمیری کو ضمانت کے حق سے محروم کرنے پر این آئی اے جج پرکڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے اسے انصاف کا قتل قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button