جموں
پونچھ :بھارتی فوج نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا
سرینگر31 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب گاﺅں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ضلع پونچھ کے علاقے Khari Karmaraمیں تلاشی کی کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات تک جار ی تھی۔
بھارتی فوج تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران اکثر بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیتی ہے ۔ جیلوںمیں نظر بند کشمیری نوجوانوں کو بھی آپریشن والے علاقوں میں لا کر انہیں ماورائے عدالت شہید کیا جا تا ہے۔