APHC

سرینگر: میر واعظ کا اپنی بار بار نظربندی پر اظہار تشویش

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنی بار بار نظر بندی اور دینی فرائض اور ذمہ داریوں سے محروم رکھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے آج سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے گھر میں نظربندی کے باعث وہ مسلسل چار ہفتوں تک فرائض کی ادائیگی سے محروم رہے۔انہوں نے کہا کہ جمعتہ المبارک کا مقصد محض نماز کی ادائیگی نہیں بلکہ میرواعظ کی حیثیت سے اس ہفتہ وارعظیم اجتماع کے موقع پر عوامی مشکلات اور شکایات کے ازالے کیلئے آواز اٹھانا میری منصبی ذمہ داری ہے۔
میرواعظ نے کہاکہ آوازوں کو خاموش کرنے یا مجھے گھر میں قید کرنے سے کشمیریوں کو درپیش چیلنجز حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی انتظامیہ انہیں اپنی ذمہ داریاں بلاتعطل ادا کرنے کی اجازت دے گی۔KMS-12/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button