APHC-AJK

مظفر آباد :حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی ضلعی صدر مسلم کانفرنس سے ملاقات

وفد کا مہاجر کیمپ ٹھوٹھہ کا دورہ

مظفر آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے مظفر آباد میں مسلم کانفرنس کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ یاسر نقوی سے ملاقات کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں وفد نے ضلعی صدر مسلم کانفرنس کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں کل مظفر آباد میںہونے والی ”حق خود ارادیت ریلی “ میں شرکت کی دعوت دی ۔ یاسر نقوی نے اس موقع پر بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میںجاری مظالم کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ایک دون ضرور رنگ لائیں گی اور جموںوکشمیر بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزاد ہو گا۔ انہوںنے وفد کو ریلی میں اپنی اور مسلم کانفرنس کے کارکنوں کی بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
حریت کانفرنس کے ایک وفد نے ٹھوٹھہ مہاجر کیمپ مظفر آباد کا دورہ کیا اور صدر مہاجر کیمپ عمر جان سے ملاقات کی۔ وفد نے اس موقع پر عمر جان کو کل ہونے والی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ صدر مہاجر کیمپ نے وفد کو بھر پور شرکت کا یقین دلایا۔
دریں اثنا کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے محکمہ جنگلات آزاد کشمیر کے تعاون سے آج آزاد جموںوکشمیر میں منائے جانے والے ”کشمیری چلڈرن ڈے“ کے موقع پر جلا ل آباد پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان ، کنوینر حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری پرویز احمد ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ ڈی۔ایف۔او جنگلات مقرب خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹوٹ سید عثمان بخاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل خواجہ ہارون الرشید، سول سوسائٹی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس حوالے سے منعقد ہ تقریب میں شریک تھے۔تقریب کے آخر پر شہدائے جموںوکشمیر کے درجات کی بلندی اور تحریک آزدی کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔
یاد رہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار بچوں کی حالت زار کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے آج آزاد جموں کشمیر میں ”کشمیری چلڈرن ڈے“ منایا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

Back to top button