آزاد کشمیر

عالمی برادری مداخلت کرکے کشمیر یوںکو ان کا حق خودارادیت دلائے: تنویر الاسلام

مظفرآباد:سویرا فائونڈیشن کے صدر تنویر الاسلام نے عالمی رہنمائوں اور اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کریں جوسات دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود حق خود ارادیت سے محروم ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تنویر الاسلام نے مظفرآباد میں ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے کشمیری عوام کے حق کو تسلیم کرنے کے 76سال بعدبھی یہ وعدہ پورانہیں کیا گیا ۔انہوں نے اگست 2019میں بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے اس اقدام کو خطے کی سیاسی اور ثقافتی شناخت کے لیے تباہ کن قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ دفعہ370کی منسوخی سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خودمختاری چھین لی گئی اور ظلم وجبر کا نیا دورشروع کیاگیا جس میں جبری گرفتاریاں، دوران حراست قتل، جبری گمشدگیاں،عالمی سطح پر ممنوعہ پیلٹ گنوںسے معصوم شہریوں کو بینائی سے محروم کرنا اور دیگر مظالم شامل ہیں۔ سویرا فانڈیشن کے صدر نے کہاکہ کشمیریوں کو منظم طریقے سے حق رائے دہی سے محروم کیاجارہاہے۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کو درپیش سنگین سماجی و اقتصادی چیلنجوں کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی جو بقول ان کے امتیازی پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ۔ تنویر الاسلام نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے فیصلہ کن اقدامات کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button