خودکشیاں
مقبوضہ جموں وکشمیر:پونچھ میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع پونچھ میں ایک بھارتی فوجی نے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی نے جس کی شناخت کرشنا کے نام سے ہوئی ہے، ضلع کے علاقے ساوجیاں میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 615ہو گئی ہے۔