مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ:لوگوںکا قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف مظاہرہ

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لوگوں نے انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین کپواڑہ میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہوئے، انہوں نے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میںناکامی پر انتظامیہ کیخلاف شدیدنعرے لگائے۔انہوںنے کہاکہ مسائل کی طرف بار بار توجہ دلانے کے باوجود حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے کہاکہ شدیدٹھنڈ کے اس موسم میںانہیں بجلی اورنہ ہی پانی میسر ہے ۔انہوںنے کہاکہ گاﺅںکا ٹرانسفارمر خراب ہوچکاہے لیکن متعلقہ حکام اسکی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے۔
مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگرانتظامیہ نے مسائل ومشکلات کی طرف فوری توجہ نہ دی تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لانے پرمجبور ہونگے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button