پاکستان

برطانیہ : ہندوانتہاپسندوں کا ریسٹورنٹ پر حملہ ، توڑ پھوڑ،عملے پرتشدد

شیفیلڈ:برطانوی شہر شیفیلڈ میں نشے میںدھت ہندوانتہا پسندوں نے ایک ریسٹورنٹ میں گھس کر عملے کو سخت ہراساں کیا اور سخت توڑ پھوڑکی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ریسٹورنٹ کے مالک پاکستانی نژاد برطانوی شہری رحیم اللہ خان نے ذرائع ابلاغ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہری نشے کی حالت میں تھے،انہوں نے کھانا کھانے کے بعد کاو¿نٹر پر شور مچا دیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کا گوشت شامل کیا گیا ہے۔
رحیم اللہ خان نے کہاکہ ہندوانتہا پسندوںنے ریسٹورنٹ کی شیشے توڑ دیے اور دیگر اشیا کو بھی نقصان پہنچا یا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میںکہاگیا کہ ریسٹورنٹ میں ہنگامہ کرنے والے ان لوگوں کوبعد میں پولیس نے گرفتارکرلیا جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button