پاکستان

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ جیسی صورتحال پیدا کر رکھی ہے ، مشعال ملک 

mishaal-malik_akhbarاسلام آباد :

انسانی حقوق اور خواتین کی خودمختاری کے حوالے سے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے غیرقانونی طورپر زیرقبضہ جموں وکشمیر میں جنگ جیسی صورتحال پیدا کررکھی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں ملینیم ایجوکیشن گروپ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو تعلیم کے حصول کے حق سے محروم رکھنے کیلئے جنگ جیسی صورتحال پیدا کررکھی ہے۔

تاکہ جبری طریقوں کے ذریعے وہاں کے عوام کو تعلیم سے محروم رکھا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے ذریعے ملک کی ترقی میں حصہ لینے کیلئے نوجوانوں کو بااختیار بنایاسکتا ہے ۔مشعل ملک نے کہاکہ تعلیم یافتہ افراد کو غلام نہیں بنایا جاسکتا یہی وجہ ہے کہ بھارتی حکومت نے غیرقانونی طورپر زیرقبضہ جموں وکشمیر میں جنگ جیسی صورتحال پیدا کررکھی ہے تاکہ جبری طریقوں کے ذریعے وہاں کے عوام کو تعلیم سے محروم رکھا جاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button