مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندھی کا بھار ت گوڈسے کابھارت بنتا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

نئی دہلی 08 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ گاندھی کا بھارت گوڈسے کا بھارت بنتا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے یہ بات رواں برس اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستانی ٹیم کی بھارتی ٹیم کے مقابلے میں جیت کی خوشی منانے پر تین کشمیری طلباءکی بھارتی شہر آگرہ میں گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔ہندو انتہا پسندوں نے گرفتارطلباءپر اس وقت حملہ کیا تھا جب انہیں عدالت میں پیش کیا جا رہا تھا۔
محبوبہ مفتی نے نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بھی بھارتی وکیل کشمیری طلباءکا مقدمہ لینے کے لیے تیار نہیں ہے اس لیے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گاندھی کا بھارت گوڈسے کے بھارت میں تبدیل ہو رہا ہے۔انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کا رکن ناتھو رام گوڈسے موہن داس کرم چند گاندھی کا قاتل تھا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی مستقبل میں الیکشن لڑے گی لیکن وہ خود اس وقت تک انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی جب تک دفعہ370 بحال نہیں ہو جاتا۔پی ڈی پی کی سربراہ نے مقبوضہ جموںوکشمیر کو ایک نو آبادیاتی کالونی کی طرح چلانے پر نریندر مودی کی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ بھارت طاقت کے بل پر کشمیر کو اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button