مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں بھارتی فوج کا اہلکارگولی لگنے سے ہلاک

body

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کا ایک لانس نائیک گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے نوشہرہ میں لانس نائیک بلویر سنگھ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اوربعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر رائفل سے چلی تھی۔پولیس نے لانس نائک بلویر سنگھ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس نے بتایاکہ لاش کو طبی و قانونی کارروائی کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اوراس سلسلے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button