بھارت
کیرالہ:ہندوئوں کے تہوار میں بھگڈر مچنے سے 20افرادزخمی
نئی دلی:
بھارتی ریاست کیرالہ میں ہندوئوں کے مذہبی تہوار کے دوران بھگڈر مچنے سے 20سے زائدافراد زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے ضلع ملاپورم کے علاقے ترور کے گائوں بی پی انگادی میں ہندوئوں کے چار روزہ سالانہ مذہبی تہوار کی اختتامی تقریب میں اس وقت پیش آیا جب ایک ہاتھی نے بدک کر ہجوم پر حملہ کردیا۔ بدمست ہاتھی کے حملے کی وجہ سے لوگوں میں شدید خو ف ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں 20سے زائد افراد کچلے گئے ۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے،جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں لوگ میلے میں شریک تھے۔