بھارت

بھارت :معاشی ترقی کے تخمینے میں کوروناوبا کے بعد سب سے بڑی کمی

نئی دلی: مودی کی بھارت حکومت نے کورونا وبا کے بعد سے ملک کی معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی کے خدشے پیش نظر رواں مالی سال کے لئے معاشی ترقی کے تخمینے میں کمی کر دی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارتشماریات نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی (جنوری سے مارچ)کے دوران مجموعی ملکی پیداوار میں کی شرح نمو 6.4فیصد رہنے کی توقع ہے کہ جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 8.2فیصدریکارڈ کی گئی تھی ۔ وزارت شماریات کا یہ تخمینہ عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی بھارتی معیشت کی ترقی سے متعلق پیش گوئی کے مطابق ہے ۔مودی حکومت کے نظرثانی شدہ اعداد و شمارسے ان خدشات کی تصدیق ہوتی ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے دعوئوں کے برعکس ترقی کی رفتار میں تیزی سے کمی آرہی ہے ۔ ان اعدادو شمار سے بھارت کو ترقی یافتہ معیشت میں تبدیل کرنے اور لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے بھارتی حکومت کے دعوئوں کی نفی بھی ہوتی ہے ۔ ماہرین معیشت نے خبردار کیا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے ترقی کے نظرثانی تخمینہ کاحصول بھی ممکن نہیں ہے ۔ ماہر معیشت انوبھوتی سہائے نے کہاہے کہ مالی سال 2025کے لیے 6.4فیصد کی مجموعی ملکی پیداوار کی کے ہدف کا مطلب دوسری ششماہی کیلئے 6.8فیصد کی شرح نمو کا ہدف ہے جوکہ موجودہ میں ممکن نہیں ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button