مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کو درپیش اہم مسائل کو نظر انداز کرنے پر بی جے پی حکومت پر تنقید

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کشمیریوں کو درپیش اہم مسائل کو نظر انداز کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جموں میونسپل کارپوریشن کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ادارے کی بدانتظامی کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اجے کمار سدھوترا نے بھگوتی نگر میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی اور علاقائی تقسیم کو فروغ دینے پر بی جے پی پر تنقید کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button