مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر سنٹرل جیل میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قرآن مقدس کی بے حرمتی پر حریت کانفرنس کاشدید ردعمل

اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر سنٹرل جیل میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنونیر غلام محمد صفی اور محمود احمدساغر ، شمیم شال، شیخ عبدالماجد، زاہد صفی، الطاف احمد بٹ، زاہد اشرف اوردیگر حریت رہنمائوں نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ بیان میں سرینگر سنٹرل جیل میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے قرآن مقدس کی بے حرمتی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی مسلمان قرآن پاک کی بے حرمتی کو ہر برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔قرآن پاک انسانیت کی رہنمائی کے لیے اللہ تعالیٰ کی بھیجی گئی آخری مقدس کتاب ہے جسے ہر مسلمان اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز رکھتا ہے ۔حریت رہنمائوںنے کہاکہ اس طرح کی گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے مذید کہا بھارتی ہندتوا حکومت کشمیری مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو آئے روز ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مجروح کرنے کوششیں کررہی ہے۔ بی جی پی حکومت نے مسلم دشمنی میں کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔حریت رہنمائوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فورسز کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کراانے کیلئے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کریں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button