مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: آگ لگنے سے 3مکان بری طرح متاثر

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے سرمائی دارلحکومت سرینگر میں آگ لگنے سے کم سے کم تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے حضرت بل میں ایک گھر میں لگنے والی آگ نے دیگر مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں کی ۔ تاہم اس دوران آگ سے تین مکان بری طرح متاثر ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button