آزاد کشمیر

دنیا مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جبر اور آزادکشمیرمیں جمہوری آزادیوں کے درمیان فرق کوملحوظ نظر رکھے، پیر مظہر شاہ

xمظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے مذہبی امور پیر مظہر عبداللہ شاہ نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی اور کشمیر کاز کی بھر پور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداءکی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداد کیساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیر مظہر عبداللہ شاہ نے ایک میڈیا انٹرویو میںکہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں تعینات بھارتی فوج ایک قابض فوج کی حیثیت رکھتی ہے جس کے ظلم وستم کے نتیجے میں علاقے میں گیارہ ہزار خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ آزاد جموں جموں وکشمیر میں موجود پاکستان کی فوج یہاں کے لوگوں کی محافظ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے جس پر کشمیری اسکے مشکو رہیں۔
انہوںنے آزادجموں وکشمیر میں ہونے والے حالیہ پرامن مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے مسائل کے لیے پر امن طور پر سڑکوں پر نکل آئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔انہوںنے کہا کہ اسکے برعکس مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس طرح کے مظاہروں کو برداشت نہیں کیا جاتا اور بھارتی حکومت طاقت سے جوا ب دیتی ہے۔
پیر مظفر شاہ نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی جبر اور آزاد جموں وکشمیر میں رائج جمہوری حقوق اور آزادیوں کے درمیان فرق کوملحوظ نظر رکھنا چاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button