گرفتار
مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے تین کشمیریوں کو گرفتار کر لیا
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی پولیس نے تین کشمیریوں کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے عبید خورشید کھانڈے، مقصود احمد بٹ اور عمر بشیر کو ضلع کے علاقے ٹھوکر پورہ کیموہ سے گرفتار کیا ۔پولیس نے عام کشمیریوںکی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں مجاہد تنظیم کا کارکن قرار دیدیا ہے۔بھارتی قابض حکام اکثر بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کیلئے اس طرح کے جھوٹے الزامات کا سہارا لیتے ہیں ۔