گرفتار
راجوری: بھارتی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع راجوری سے آج ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے حکیم نامی شخص کو ضلع کے علاقے بند راہی سے گرفتار کیا۔پولیس نے حکیم کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر ضلع ریاسی میں 9 جون کو ہندو زائرین کی ایک بس پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔پولیس نے یہ بھی کہا کہ وہ اس واقعے کے سلسلے میں اب تک تقریباً دیڑھ سو لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ فائرنگ کے اس واقعے میں نو یاتری ہلاک اور 41زخمی ہو گئے تھے۔