مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کوئی جمہوری ملک نہیں ہے ، احسن اونتو

سرینگر 08 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں و کشمیر نے کہاہے کہ بھارت کوئی جمہوری ملک نہیں ہے کیونکہ اس نے جدید جمہوریت کے تمام اصولوں کو پامال کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کی بالادستی کسی بھی جمہوریت کاطرہ امتیاز ہے اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کرنے کیلئے تمام ترہتھکنڈے استعمال کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے معروف کارکنوں خرم پرویز اور گوتم نولکھا کی نظربندی بھارت اور اس کی نام نہاد جمہوریت پر دھبہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مودی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے والے تمام کارکنوں کو پابند سلاسل کر دیا ہے۔احسن اونتو نے مزید کہاکہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے اور انہیں چھپانے کیلئے انسانی حقوق کے علمبرداروں کو گرفتار کررہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button