مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی زخمی
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق32سالہ فوجی ایک گشتی پارٹی کا حصہ تھا جب وہ کنٹرول لائن کے قریب کرشنا گھاٹی سیکٹر میں غلطی سے ایک بارودی سرنگ سے ٹکرایا۔بھارتی حکام نے تصدیق کی کہ دھماکے سے ایک فوجی شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔