بھارت
ممبئی :اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول
ممبئی:
بھارت میں ممبئی کے ایک اوراسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممبئی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ممبئی کے جوگیشوری-اوشیوارہ علاقے میں واقع ریان گلوبل اسکول کو ای میل کے ذریعے بم دھماکے سے اڑانے کی وھمکی ملنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروںاور دھماکہ خیز مواد کا سراغ لگانے والے اہلکاروں کو اسکول کے معائنے کیلئے بھجوایاگیاہے۔تلاشی پولیس کو اسکول کی عمارت سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔