مقبوضہ جموں و کشمیر
بانڈی پورہ: آتشزدگی کے واقعے میں غیرکشمیری خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آج آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک غیر مقامی خاتون جانبحق جبکہ اسکا شوہر شدید طورپر جھلس گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سونہ واری میں بیکن ہیڈکوارٹر کے ایک کمرے میں آگ لگنے سے بھارتی ریاست اتر پردیش کے رہائشی میان بیوی بری طرح جھلس گئے ۔ دونوں کو فوری طورپر ضلع ہسپتا ل بانڈی پورہ منتقل کیا گیا جہاں 30سالہ انجانی دیوی کی موت ہوئی جبکہ اسکے شوہر پرمانند کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ آگ پر فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پالیا گیا۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔
دریں اثنا جموں خطے کے ضلع پونچھ میں بھی آج ایک ہسپتال کی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔