مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری شہری شہید
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بارہمولہ میں دو شہریوں کو شہید کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں شہری جو بھارتی فوج کے ساتھ بطور پورٹر کام کرتے تھے فوجیوں نے ضلع کے علاقے گلمرگ میں فوجی گاڑی پر حملے میں کے بعد بلا اشتعال فائرنگ میں شہید کیا۔آج شام ہونیوالے حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے ۔بھارتی فوجیوں نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی بڑی کارروائی شروع کی ہے ۔ فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہونیوالے شہریوں کی شناخت مشتاق احمد اور ظہور احمد میر کے طورپر ہوئی ہے جو بالترتیب بارہمولہ کے علاقوں نوشہرہ اور بونیار کے رہائشی تھے۔
شروع کی گئی کارروائی کے دوران شہید کیا۔