APHC-AJKآزاد کشمیر

شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفر آباد میں کانفرنس، ریلی کا انعقاد

مظفرآباد:شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کوان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفر آباد میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ اور لبریشن سیل کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان شہدا ئے جموں وکشمیر کانفرنس اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کانفرنس کا مقصد شہدا ئے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور یہ تجدید عہد کرنا تھاکہ کشمیری قوم اپنے شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان کے ادھورے مشن کی تکمیل تک اپنی مبنی برحق جدوجہد جاری رکھے گی۔ کانفرنس میں حریت قائدین ، آزاد کشمیر کی مختلف سیاسی ، سماجی ،مذہبی جماعتوں اورطلبا تنظیموں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان تھے جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمن نے کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد ، سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ ،حریت رہنما شیخ عبدالمتین ، چوہدری شاہین ، صدر المصطفی ویلفیئر آزاد کشمیرعتیق رضا کیانی،زاہد امین کاشف،ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل راجہ اسلم خان، ڈاکٹر منظور ، عمر آصف،سلطان محمود ،سمیعہ ساجد،شجاعت کاظمی ،محمد مقبول اوردیگر نے شرکت کی۔ کانفرنس میں متفقہ طوپر ایک قرار داد بھی منظورکی گئی۔ مقررین نے شہید افضل گورو ،شہید مقبول بٹ اور دیگر شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افضل گورو اور مقبول بٹ کی شہادت ماورائے عدالت قتل ہے۔ بھارتی سامراج نے شہید افضل گورو کو بھارتی پارلیمنٹ کے ایک جھوٹے اور من گھڑت کیس میں بدنام زمانہ تہاڑ جیل کی کال کوٹھری میں پھانسی دی۔ مقررین نے کہا کہ محمد افضل گورو کو بارہ برس قبل بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں جب پھانسی دی گئی تو بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بھارتی عوام کے ضمیر کو مطمئن کرنے کا جواز پیش کیا تھا، جس کا مطلب یہ تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ محض اپنے عوام کو خوش کرنے کیلئے اور کشمیریوں کے ساتھ اپنی دشمنی اور تعصب و نفرت کے اظہار کے لئے دیا جس پر دنیا بھر میں انصاف کے اداروں نے بھارتی سپریم کورٹ کا مذاق اڑایا ۔ حد تو یہ ہے کہ شہید افضل گورو کی پھانسی سے پہلے نہ تو ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرائی گئی اور نہ ہی آج تک شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کی اجسادِ خاکی ان کے ورثا ء کے حوالے کئے گئے۔ مقررین نے کہاکہ بھارت سے کشمیر کی مکمل آزادی تک کشمیری قوم اپنے عظیم ہیروز کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے گی۔


دریں اثناء شہید افضل گورو اورشہید مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاسباں حریت کے زیر اہتمام بھی مظفر آباد میں ایک ریلی نکالی گئی جس سے پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی ،پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر ، چوہدری شاہین اقبال ، عثمان علی ہاشم ، اِسحاق شاہین ، خواجہ محمد صادق ، لیاقت علی رانا ، تنویر درانی ، فیاض خان ، فیصل فاروق اوردیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ بھارت پھانسیوں ، گولیوں ، جیلوں اور تشدد سے کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو کچلنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی عدلیہ نے کشمیر اور کشمیری عوام کے خلاف ہمیشہ جانبدارانہ اور ظالمانہ فیصلے دیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button