آزاد کشمیر

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر بلاشتعال فائرنگ سے 60 سالہ شہری شہید، 3 خواتین زخمی

راولپنڈی:
بھارتی فوج نے سیز فائر لائن کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں اولی گائوں کا رہائشی 60 سالہ غیاث شہید ہوگیا جبکہ کھیتوں میں گھاس کاٹتے والی 3خواتین زخمی ہوگئیں ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں پیر کو بلا اشتعال فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر نے بھارتی جارحیت کو سیز فائر لائن کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکون کا خواہاں ہے تاہم اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔پاکستانی عوام کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا مرضی کے وقت اور جگہ پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button