آزاد کشمیر

یوم الحاق پاکستان کے موقع پر کشمیریوں کا جدوجہدآزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

مظفرآباد: یوم الحاق پاکستان کے موقع پر پورے آزاد جموں و کشمیر میں ریلیوں اور سیمیناروں کا انعقادکیاگیا جن میں آزادی اور حق خودارادیت کے لیے جدوجہدجاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاسبان حریت جموں و کشمیر کی جانب سے مظفرآباد میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جہاں کشمیری نوجوانوں نے 19 جولائی 1947کی تاریخی قرارداد پرجس میں پاکستان کے ساتھ کشمیر کے الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا، اپنے خون سے دستخط کرکے علامتی منظور ی دی۔ یہ سات دہائیوں سے زائد بھارتی قبضے اور جبر کے باوجود کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری عوام آزادی اور پاکستان میں کشمیر کے انضمام کے اپنے مطالبے پر قائم ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو نہ صرف اتحادی بلکہ کشمیریوں کے دل کی دھڑکن اور تنازعہ کشمیر کا اہم فریق قرار دیا۔ریلی کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم، حریت رہنما مشتاق الاسلام، مسلم کانفرنس کے یاسر نقوی ایڈووکیٹ سمیت اہم رہنمائوں اور مہاجرین کے نمائندوں عبدالحمید لون، چوہدری فیروز الدین، چوہدری محمد اسماعیل، لیاقت علی، میر رضوان، علی رضا، فیاض خان، امتیاز عزیز،ارشاد تانترے اور دیگر نے کی۔
دریں اثنا تحریک شباب المسلمین کی طلباء ونگ نے بھی آج یوم الحاق پاکستان کے موقع پرایک ریلی نکالی۔ مقررین نے یاد دلایا کہ کس طرح 19 جولائی 1947کو سرینگر میں کشمیری رہنمائوں نے متفقہ طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کے حق میں قرارداد منظور کی اور اسے اپنی فطری اور نظریاتی منزل قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک کشمیر کو بھارتی سامراج سے آزاد نہیں کرایا جاتا اور پاکستان کی تکمیل کا خواب پورا نہیں ہوجاتا ،جدوجہد آزادی جاری رکھی جائے گی۔ریلی کے اہم شرکاء میں چیئرمین منیر احمد، چیف آرگنائزر نصیر میر، صدر سٹوڈنٹس ونگ ریاض احمد اعوان، جنرل سیکرٹری زبیر درانی، چیف آرگنائزر سٹوڈنٹس ونگ فیض اللہ درانی، صدر یونیورسٹیز اینڈ کالجز آصف درانی، میڈیا ایڈوائزر ارشد اعوان، سوشل میڈیا ایڈوائزر امتیاز اعوان، شبیر بٹ،عبدالرحمن درانی،عتیق درانی، پرویز تانترے ،شاہد کاظمی اور دیگر شامل تھے۔ ریلی کے شرکاء ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے”، ”پاکستان سے رشتہ کیا؟ لا الہ الا اللہ” اور”کشمیر بنے گا پاکستان” جیسے فلگ شگاف نعرے لگارہے تھے،جس سے پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کے اٹوٹ رشتے اور آزادی کی ان کی ترپ واضح ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button