کشمیری تارکین وطن

برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کے حل کی مکمل حمایت کی ہے، صدر آزاد کشمیر

لندن: آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے آج مسئلہ کشمیر کے حل کی مکمل حمایت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ آن کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کر رہے تھے۔ اجلاس میں دو درجن سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی ۔بیرسٹر سلطان محمود نے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ بھی چاہتے ہیں کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کے منشور میں مسئلہ کشمیر شامل تھااورتمام دیگر جماعتوں کے منشور میں بھی شامل کرانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں ئیں۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر اپنے طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انھیں پوری امید ہے کہ یہ مسئلہ ان کی زندگی میں حل ہو گا۔انھوں نے کہا یورپی پارلیمنٹ کا وفد مقبوضہ کشمیر گیا اور ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کی خوبصورت ترین جیل ہے۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ عمران حسین نے کہا آج تقریبا 30 اراکین پارلیمنٹ نے اجلاس میں شرکت کی جو کہ اس بات کا غماز ہے کہ انھیں اس مسئلہ کے حوالے سے کس قدر تشویش ہے۔ انھوں نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کو ملنا چاہیے اور برطانیہ کی اخلاقی اور تاریخی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ لارڈ قربان حسین نے کہا کشمیری قیادت کے برطانیہ آنے سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہوتا ہے اور اس بات کی خوشی ہے برطانوی پارلیمنٹ ایسی جگہ ہے جہاں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سب سے زیادہ کام ہو رہا ہے، میٹنگ میں متعدد اراکین پارلیمنٹ نے بھی اظہار خیال کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button