مقبوضہ جموں و کشمیر

مسئلہ کشمیر کو مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے: بلال صدیقی 

bilal

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بلال صدیقی نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کے وسیع تر مفاد میں تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور بھارت کو علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلال صدیقی نے سینٹرل جیل سرینگرسے ایک پیغام میں کہا کہ بدلتی ہوئی صورتحال میں مسئلہ کشمیر کو پائیدار مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بلا لحاظ مذہب وملت ، ذات، رنگ یا جنس ہر ریاستی باشندے کو حق خودارادیت میں حصہ لینے کا یکساں حق حاصل ہے اور اس لیے یہ ہر کشمیری کا فرض ہے کہ وہ متنازعہ علاقے کی آبادیاتی ساخت کا تحفظ اور دفاع کرے۔انہوں نے کہا کہ متنازعہ علاقے کے لوگ بھارتی عزائم سے بخوبی واقف ہیں اور آزادی کے مقدس مقصد کے لیے ہر قیمت پر بھائی چارہ برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ بھارت غیر کشمیریوں کو علاقے میں آباد کر کے اس کی آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے اس طرح لوگوں کے حق خودارادیت کو دبایاجارہا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button