بھارت

فوجی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کابھارت کا خواب خود فریبی دکھا ئی دیتی ہے

نئی دہلی:فوجی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی بھارت کی خواہش ادھوری رہ گئی ہے کیونکہ اہم دفاعی منصوبوں کو آپریشنل ناکامیوں کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برسوں کی کوششوںکے بعد بھی آکاش میزائل سسٹم کی کامیابی کی شرح 50فیصد سے کم ہے جب کہ تیجس لڑاکا طیارہ انجن میں خرابی اور ڈیزائن کی خامیوں کا شکار ہے۔کئی دہائیوں کی سرمایہ کاری کے بعد ارجن ٹینک کو اب بھی اعتمادکے مسائل کا سامنا ہے اور MRSAMایئر ڈیفنس سسٹم اہم نقائص سے دوچار ہیں۔اس کے علاوہ ڈرون پروگرام، ٹینک شکن میزائل اور Su-30MKIجیسے جدید جیٹ طیارے بھی مظاہروں کے دوران بھارتی حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث بنے ہیں۔ بدعنوانی، بدانتظامی اور ناقص کارکردگی ملک کے دفاعی شعبے کو متاثر کررہی ہے ۔فوجی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کابھارت کا خواب محض خود فریبی دکھائی دیتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button