بھارت

بھارت اہم اتحادی روس کو دھوکہ دیتے ہوئے یوکرین کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے

اسلام آباد:روس اوریوکرین کے درمیان جنگ میں غیرجانبداررہنے کے دعوے کے باوجوبھارت خفیہ طور پر یوکرین کوہتھیار فراہم کررہاہے جو کہ ایک اہم اتحادی کے طورپرروس کے ساتھ سنگین دھوکہ دہی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کسٹم ریکارڈ نے بھارتی دفاعی فرموں ینترا انڈا، میونیشنز انڈیا اور کالوانی سٹریٹیجک سسٹمزکو بے نقاب کیا ہے جنہوں نے برطانیہ، اٹلی، جمہوریہ چیک اور اسپین جیسے تیسرے ممالک کے ذریعے یوکرین کو ہتھیار فراہم کئے ہیں ۔ بھارت کی اسلحہ ساز کمپنیاں بڑے پیمانے پر توپ گولے اٹلی،سویڈن اورجمہوریہ چیک کو برآمد کررہی ہیں،جہاں سے یہ گولے روس کے خلاف جنگ میں استعمال کیلئے یوکرین کو فراہم کئے جاتے ہیں ۔بھارت کے بلغاریہ کے خریدار کے ذریعے برطانیہ کے ساتھ ساڑھے12کروڑ ڈالر کے اسلحہ اورگولہ بارودکی خریداری کے معاہدے سے یوکرین کی جنگی طاقت بڑھانے میں بھارت کا کردار ظاہرہوتاہے۔ ستمبر 2024 میں فنانشل ٹائمزنے روس کے ساتھ بھارت کے خفیہ تجارتی نیٹ ورک کا پردہ فاش کیاتھا۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاتھاکہ بھارت مغربی ممالک کی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اہم ملٹری آلات اوران کی ٹیکنالوجی برآمدکررہا ہے جبکہ وہ بیک وقت روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو ہتھیار بھی فراہم کر رہا ہے۔بھارتی کمپنی انوویو وینچرزنے روس کے ریڈیو الیکٹرانک سسٹمز کے لیے49لاکھ ڈالر مالیت کافوجی سازوسامان فراہم کیا، جس کی وجہ سے امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے اس پرپابندیاں عائد کی گئی تھیں۔جدید ہتھیاروں اورٹیکنالوجی کے حصول کیلئے بھارت کابڑی حد تر انحصار روس پر ہے تاہم وہ اس نے روس کے خلاف جنگ میں خفیہ طور پر یوکرین کو ہتھیار دے کر خود کو ایک ناقابل اعتماد اور دوغلا اتحادی ثابت کیاہے،جو اپنے مفادات کے لیے عالمی طاقتوں کو لڑارہا ہے۔بھارت نے مغربی دباﺅ کے تحت خفیہ طور پر روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے یوکرین کی حمایت کی ہے،جس سے اسکی جغرافیائی سیاسی منافقت ظاہرہوتی ہے۔بی جے پی حکومت نے یوکرین کو ہزاروںمقامی ساختہ ٹینک شکن میزائل فراہم کیے ہیں، جو روسی افواج کے خلاف استعمال کیے جارہے ہیں، جس سے اس جنگ میں غیر جانبداررہنے کے بھارت کے موقف کی نفی ہوتی ہے ۔بھارت کی طرف سے یوکرین کے ساتھ 70ملین ڈالر مالیت کے چار دفاعی معاہدوں پر دستخطوں سے بھی اس کی متضاد خارجہ پالیسی بے نقاب ہوتی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button