بھارت

دور درشن نے سرسید احمد خان کی زندگی پر مبنی فلم نشر کرنے سے انکار کر دیا

علی گڑھ: علی گڑ ھ مسلم یونیورسٹی (اے یم یو )کے بانی سر سید احمد خان کی زندگی پر مبنی پہلی فلم ”سر سید احمد خان: دی مسیحا“ حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بین الاقوامی سطح پر ریلیز ہوئی ہے۔ تاہم بھارتی سرکاری ٹیلی ویژن دوردرشن نے اسے نشر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ فلم حال ہی میں اے ایم یو کی وائس چانسلر نعیمہ خاتون نے یونیورسٹی کیمپس میں انتہائی دھوم دھام سے ریلیز کی۔یہ بائیوپک (فلم )سر سید احمد خان کی زندگی پر مبنی ہے، جس میں محمڈن اینگلو اورینٹل (ایم اے او) کالج کے قیام میں ان کی محنت اور مسلم کمیونٹی میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ان کی کوششوں کو دکھایا گیا ہے۔ یہ کالج بعد میں 1920 میں اے ایم یو میں تبدیل ہوا۔
فلم کے پروڈیوسر اور مرکزی اداکار شعیب چودھری نے فلم نشر نہ کرنے کے دور درشن کے فیصلے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ” ایسا لگتا ہے کہ دوردرشن نے سیاسی دباو کی وجہ سے ایسا کیا ہے“۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button