مقبوضہ جموں و کشمیر

ریاسی: سڑک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور8 زخمی

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع ریاسی میں سڑک کے ایک حادثے میں کم سے کم 4 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی ضلع ریاسی میں سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری ۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جموں سے باگن کوٹ جانے والی گاڑی گہری کھائی میں گرنے 4افراد جاںبحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھرقابض حکام نے بتایا کہ جموں سرینگر ال ہائی وے کے ساتھ بانہال میں سڑک کے حادثے گاڑی کا ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا جبکہ گاڑی پر سوار اسکے تین اہلخانہ زخمی ہو گئے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button